معاشرے میں فرسودہ روایتوں سے لڑ کر آگے آنے والی خواتین باعث فخر ہیں۔ سیمل راجہ
ا سلام نے خواتین کو زمانہ جاہلیت سے نجات دلا کر وہ بنیادی انسانی حقوق چودہ سو سال قبل عطاکئے ۔شعیب درانی، سیف الرحمان
سیاسی جماعتیں خواتین کے حقوق کی دوہائیاں دے کر ووٹ مانگتی اور پھر انہی کے حقوق سلب کرتی ہیں۔ملک مون
سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمل راجہ سے جماعت اسلامی یوتھ ونگ وارڈ 10 کے عہدیداران نے سیف الرحمان اورملک مون کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے طب سے لے کر مسلح افواج ، سیاست، صحافت، فلم سازی،ادب، تعلیم، بزنس،سیاحت ، سماجی خدمت نیز ہر شعبے میں وطن کا نام روشن کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی عورت جہاں اپنے فرائض کی ادائیگی کرنا جانتی ہے وہاں اپنے حقوق سے بھی ہر گز لا علم نہیں۔پاکستانی معاشرے میں فرسودہ روایتوں سے لڑ کر آگے آنے والی خواتین باعث فخر ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے ، ایک طرف اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہو کر ملک کی خدمت کرتی ہیں اور دوسری طرف خاندان کی دیکھ بھال بھی خود کرتی ہیں۔ ماں بہن بیوی بیٹی کی صورت میں نئی نصل کو معاشرے کا کامیاب فرد بنانے کے لئے کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ ونگ وارڈ10 راولپنڈی کے عہدیدار سیف الرحمان اور ملک مون نے کہا کہ ا سلام نے خواتین کو زمانہ جاہلیت سے نجات دلا کر وہ بنیادی انسانی حقوق آج سے چودہ سو سال قبل عطا کر دئیے تھے جن کے لئے مغربی معاشرے کی عورت کو بیسویں صدی تک طویل جدوجہد کرنا پڑی۔روز اول سے اسلام نے عورت کے مزہبی ، سیاسی، سماجی،معاشرتی، قانونی حقوق کا نہ صرف اعتراف کیا بلکہ اس کی ضمانت بھی فراہم کی۔ انہوں نے کہا ۔انہوں نے مذید کہا کہ تما م سیاسی جماعتیں خواتین کو حقوق کی فراہمی کی دوہائیاں دے کر ان سے ووٹ لیتی ہیں مگر ایوانوں تک پہنچ کر سب کچھ بھلا دیا جاتا ہے۔ حقوق دینے کے بجائے ان کو سلب کیا جاتا ہے ۔وفد کے ارکان نے ان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
Great Job JUI ward 10
ReplyDelete